ETV Bharat / international

دنیا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد تقریباً 18 کروڑ - کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 18 کروڑ

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں برازیل اب دنیا میں تیسرے جبکہ ہلاکت کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہے۔

more than 18 crore people tested covid
more than 18 crore people tested covid
author img

By

Published : Jun 25, 2021, 5:40 PM IST

دنیا بھر میں جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کےپھیلنے کا سلسلہ جارئ ہے اور اس جان لیوا وبا کے متاثرین کی تعداد 17.99 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور 38.98 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 99 لاکھ 42 ہزار 690 ہوگئی ہے جبکہ 38 لاکھ 98 ہزار 983 افراد اس ہلاکت خیز وبا سے ہلاک پوچکے ہیں۔

دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی رفتار کچھ دھیمی پڑ گئی ہے۔ تاہم یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3.35 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.03 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں بھارت دنیا میں دوسرے اور ہلاک شدگان افراد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 51،667 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ہندوستان میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ ایک لاکھ 34 ہزار 445 ہوگئی ہے۔

اسی مدت کے دوران 64 ہزار 527 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 91 لاکھ 28 ہزار 267 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 14 ہزار 189 سے گھٹ کر 6 لاکھ 12 ہزار 868 رہ گئی ۔ اسی عرصے میں 1329 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 93 ہزار310 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں برازیل اب دنیا میں تیسری پوزیشن پر ہے۔ اس ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس جان لیوا وبا سے 1.82 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 5.09 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے مقام پر ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں فرانس دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک 58.26 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 1.11 لاکھ سے زیادہ مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 53.93 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 49،417 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 53.25 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 1.29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے ، یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 47 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مرنے والوں کے معاملے میں برطانیہ دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں ارجنٹائنا اٹلی سے آگے نکل گیا ہے۔ ارجنٹائنا میں کورونا متاثرین کی تعداد 43.50 لاکھ سے زیادہ کرگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 91438 ہوگئی ہے۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 42.55 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1.27 لاکھ سے زیادہ مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کولمبیا میں 40.60 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثراور 1.02 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسپین میں اس جان لیوا وبا سے 37.77 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 80،766 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

جرمنی میں کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 37.32 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 90،685 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسزکے معاملہ میں ایران نے پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 31.40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 83،473 ہوچکی ہے۔ پولینڈ میں کوروناوائرس سے 28.79 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور اس وبا کی وجہ سے 74،917 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

میکسیکو میں 24.93 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور یہ ملک مرنے والوں کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک اس وائرس کے کی وجہ سے 2.32 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 22.94 لاکھ سے زیادہ ہے اور 54،366 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انڈونیشیا میں بھی کورونا وائرس کے کیسز 20.53 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 55،949 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 20.36 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، جبکہ 1.91 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ نے کورونا کے خطرے سے دوچار ممالک کی فہرست میں تبدیلی کی

جنوبی افریقہ میں 18.77 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 59،406 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہالینڈ میں کورونا سے اب تک 17.09 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 18،018 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 16.66 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 30،291 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چین میں کورونا وائرس سے 1،03،620 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4،846 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 9.51 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 22،108 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دوسرے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کرونا وائرس کا پھیلنا جاری ہے جہاں 8.72 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 13،868 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز کی وجہ سے بھی دگرگوں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.