ETV Bharat / international

Russia-Ukraine War: روس کا مقابلہ کرنے کے لیے بی بی سی ورلڈ سروس کو مزید فنڈنگ - برطانوی حکومت کا بڑا اعلان

برطانیہ میں بی بی سی ورلڈ سروس کے یوکرینی اور روسی زبان کی خدمات کی حمایت میں یہ فنڈزدیے جا رہے ہیں تاکہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن اور روس کی بربریت کولوگوں کے سامنے لانے کے لئے مواد تیارکیاجاسکے۔اس کے علاوہ برطانیہ نے ٹینک شکن اور زیادہ دھماکہ خیز ہتھیاروں سمیت 6000 میزائلیں بھی دی ہیں۔ یہی نہیں یوکرین کی فوج کے لئے مالی امداد کی شکل میں 2.5 لاکھ پاؤنڈ بھی دیاگیا ہے۔BBC World Service Granted Emergency Funding

بورس جانسن
بورس جانسن
author img

By

Published : Mar 24, 2022, 10:11 AM IST

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کے طورپر بی بی سی ورلڈ سروس کو 41 لاکھ پاونڈ کا اضافی فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔خلیج ٹائمز نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ایک نئے اہم فوجی امدادی پیکج کا حصہ ہے، جس کا اعلان وزیر اعظم بورس جانسن جمعرات کو برسلز میں نیٹو اور جی 7 رہنماؤں کی ایک میٹنگ میں کرنے والے ہیں۔برطانیہ میں بی بی سی ورلڈ سروس کے یوکرینی اور روسی زبان کی خدمات کی حمایت میں یہ فنڈزدیے جا رہے ہیں تاکہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن اور روس کی بربریت کولوگوں کے سامنے لانے کے لئے مواد تیارکیاجاسکے۔BBC World Service Granted Emergency Funding

مزید پڑھیں:UK to Cut BBC Funding: برطانیہ بی بی سی کی فنڈنگ ​​میں کٹوتی کرے گا

اس کے علاوہ برطانیہ نے ٹینک شکن اور زیادہ دھماکہ خیز ہتھیاروں سمیت 6000 میزائلیں بھی دی ہیں۔ یہی نہیں یوکرین کی فوج کے لئے مالی امداد کی شکل میں 2.5 لاکھ پاؤنڈ بھی دیاگیا ہے، جس سے یوکرین کے فوجیوں، پائلٹس اور پولیس کوتنخواہ مل سکے اور وہاں کی فوج کو اعلیٰ معیار کے آلات سے لیس کیا جائے۔ اس طرح برطانیہ کی جانب سے یوکرین کو اب تک 10 ہزار سے زائد میزائلیں دی جاچکی ہیں۔ بحران کی اس گھڑی میں یوکرین کو انسانی اور معاشی امداد کے تحت برطانیہ نے اب تک سب سے زیادہ 40 کروڑ پاؤنڈ کی امداد دی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.