ETV Bharat / international

مائیکل مارٹن آئرلینڈ کے نئے وزیر اعظم منتخب

آئرش نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن براڈکاسٹر آر ٹی ای کی اطلاعات کے مطابق فیانا فال کے سبھی 84 ممبران پارلیمنٹ نے مسٹرمارٹن کو نئے وزیر اعظم کے لئے ووٹ کیا ، جبکہ نو آزاد امیدواروں نے بھی ان کی نامزدگی کے حق میں ووٹ دیا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 4:14 PM IST

آئر لینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی ہونے والی ایک خصوصی میٹنگ میں ہفتہ کو یہاں ووٹنگ ہوئی جس میں فیانا فال پارٹی کے لیڈر مائیکل مارٹن کو نیا وزیر اعظم منتخب کیا گیا ۔مقامی میڈیا نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔

آئرش پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اسپیکر شان او فیئرگیل نے ووٹ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارٹن کے حق میں 93 جبکہ ان کے خلاف 63 ووٹ ڈالے گئے ۔ آئرش پارلیمنٹ کے موجودہ ایوان زیریں میں کل 160 نشستیں ہیں۔

آئرش نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن براڈکاسٹر آر ٹی ای کی اطلاعات کے مطابق فیانا فال کے سبھی 84 ممبران پارلیمنٹ نے مسٹرمارٹن کو نئے وزیر اعظم کے لئے ووٹ کیا ، جبکہ نو آزاد امیدواروں نے بھی ان کی نامزدگی کے حق میں ووٹ دیا۔

مسٹر مارٹن نے اپنی جیت کے بعد ڈبلن کے کنونشن سینٹر کے 2،000 نشست والے آڈیٹوریم میں کووڈ 19 کے دور میں سوشل ڈسٹنسنگ کے ضابطہ پر عمل کرتے ہوئےایک مختصر تقریر کی۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس وقت کووڈ 19 وبا سے ملک کا کوئی بھی حصہ بچا ہوا ا نہیں ہے اور ایسے حالات میں حکومت کے لئے سب سے اہم کام اس وبا سے بچنے کے لئے اقدامات کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.