فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا پلیٹ فارم نے یوکرین پر حملے کے لیے روسی شہریوں کے خلاف پر تشدد تقریر اور پوسٹ کی اجازت دینے کے لیے اپنی پالیسی میں عارضی نرمی کا اعلان کیا ہے۔ Meta on Russia Invasion
اس کا مطلب ہے کہ اب ان پلیٹ فارمز پر 'روسی حملہ آوروں کی موت' جیسے بیانات پوسٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔
دریں اثناء، امریکہ میں روسی سفارت خانہ نے فیس بک پر زور دیا ہے کہ وہ ان "شدت پسندانہ سرگرمیوں" کو فوری طور پر بند کرے۔
روسی سفارت خانہ نے کہا کہ "میٹا کی جارحانہ اور مجرمانہ پالیسی کے ذریعہ روسی شہریوں کے خلاف نفرت اور دشمنی کو فروغ دینا اشتعال انگیز عمل ہے"۔
یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: گوگل یوکرین میں ممکنہ فضائی حملوں سے قبل کیسے لوگوں کو باخبر کر رہا ہے؟
میٹا کی اس پالیسی کا اطلاق آرمینیا، آذربائیجان، ایسٹونیا، جارجیا، ہنگری، لاتویہ، لتھوانیا، پولینڈ، رومانیہ، روس، سلوواکیہ اور یوکرین پر ہوتا ہے۔
وہیں کریملن نے روس کے خلاف پرتشدد پوسٹس کی اجازت دینے پر فیس بک اور انسٹاگرام پر پابندی لگانے کی دھمکی دی ہے۔
کریملن نے کہا کہ اگر فیس بک اور انسٹاگرام روس کے خلاف تشدد کی کالوں کی اجازت دیتے ہیں تو ان پر پابندی لگانا "ضروری" ہے۔