ETV Bharat / international

لندن برج حملہ آور کی شناخت - حملہ کرنے والے شخص کی شناخت 28 سالہ عثمان خان

برطانیہ میں پولیس نے لندن برج پر حملے کو انجام دینے والے شخص کی شناخت کر لی ہے جسے شدت پسندی سے متعلق جرائم کے لیے پہلے ہی مجرم ٹھہرایا جا چکا تھا۔

لندن برج حملہ آور کی شناخت
لندن برج حملہ آور کی شناخت
author img

By

Published : Nov 30, 2019, 1:31 PM IST

لندن پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کی شناخت 28 سالہ عثمان خان کے طور پر کی ہے۔

پولیس نے کہا کہ اس شخص نے برطانیہ کے دارالحکومت میں لندن برج پر اور اس کے قریب بہت سے لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے تصدیق کی کہ اس شخص کو موقع پر ہی گولی مار دی گئی تھی اور اس واقعہ کو دہشت گردانہ حملہ قراردیا گیا ہے اس واقعہ میں دو افراد کی موت ہو گئی تھی۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا' ہم اب 28 سالہ عثمان خان کے طور پر مشتبہ کی شناخت کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں ہیں جو اسٹین فورڈ شائر علاقے میں رہتا تھا۔'

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو 2012 میں دہشت گردی سے متعلق جرائم کے لئے مجرم ٹھہرایا گیا تھا اور اسے دسمبر 2018 میں رہا کر دیا گیا تھا۔ پولیس اس بات کا پتہ لگا رہی ہے کہ اس شخص نے کس طرح حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ابتدائی ثبوتوں کے مطابق مذکورہ شخص جمعہ کے روز دوپہرمیں لندن کے فش مونیگر ہال میں ایک اجلاس میں شامل ہوا اور وہیں سے وہ حملہ کرتا ہوا لندن برج تک جا پہنچا۔

Intro:Body:

London Bridge attacker named as Usman Khan

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.