ETV Bharat / international

'جرمنی  میں اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رہنے کا امکان'

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نئے کورونا اسٹرین کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جرمنی میں لاک ڈاؤن اپریل تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر تک ہمارے ہاں کیسز کی تعداد 10 گنا زیادہ ہوگی'۔

lockdown likely to continue till april says chancellor of germany angela merkel
'اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رہنے کا خدشہ'
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 11:03 PM IST

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو بتایا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ ملک میں کورونا کے روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن اپریل کے آغاز تک توسیع ہوسکتا ہے۔

lockdown likely to continue till april says chancellor of germany angela merkel
جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل

ان کا کہنا تھا کہ 'اگر ہم نے برطانیہ سے آنے والے وائرس کا انتظام نہ کیا تو پھر ایسٹر تک ہمارے ہاں کیسز کی تعداد 10 گنا زیادہ ہوگی'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں مزید آٹھ سے دس ہفتوں تک سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صومالیہ میں کار بم دھماکہ، سات فوجی ہلاک

ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ 'انجیلا مرکل نے کہا کہ آٹھ سے دس ہفتوں میں آنے والا وقت بہت مشکل ہوگا اگر برطانوی شکل کے وائرس کو جرمنی میں پھیلنے سے روکا نہ گیا'۔

جرمنی نے گذشتہ ہفتے ملک بھر میں لاک ڈاؤن سخت کر دیا تھا اور اس خدشے کے درمیان جنوری کے آخر تک اس میں توسیع کر دی تھی کہ برطانیہ میں پہلی بار پائے جانے والے اس نئے کورونا وائرس کی زیادہ منتقلی جرمنی کے ہسپتالوں پر مزید دباؤ ڈال سکتی ہے۔

آج جرمنی میں متعدی بیماریوں کی جانچ کرنے والا ادارہ رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ (آر کے آئی) کو 12 ہزار 802 نئے کورونا کیسز رپورٹ موصول ہوئے ہیں۔ آر کے آئی کے مطابق، کووڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 891 ہوگئی ہے، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 41 ہزار 577 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.