ETV Bharat / international

کورونا: فرانس میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کا امکان - فرانس میں دوبارہ لاک ڈاؤن

فرانسیسی وزیر اعظم ژان کاسٹیکس نے کہا کہ 'اگر ہم ہاتھ پر ہاتھ دھر بیٹھے رہے تو ہمیں مارچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حالات مزید بگڑنے کی صورت میں کرفیو دوبارہ نافذ کیا جا سکتا ہے۔'

کورونا: فرانس میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے کا امکان

author img

By

Published : Sep 25, 2020, 12:12 PM IST

فرانسیسی وزیر اعظم ژان کاسٹیکس نے اپنے ملک کے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے۔

فرانس کی قومی صحت ایجنسی 'سینٹ پابلک' نے جمعرات کے روز کہا کہ ملک نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16،000 سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کردی ہے، جو وبا کے پھیلنے کے آغاز کے بعد سے یومیہ کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

فرانسیسی وزیر اعظم ژان کاسٹیکس نے جمعرات کے روز کہا کہ 'اگر ہم ہاتھ پر ہاتھ دھر بیٹھے رہے تو ہمیں مارچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حالات مزید بگڑنے کی صورت میں کرفیو دوبارہ نافذ کیا جاسکتا ہے۔'

قابل ذکر بات یہ ہے کہ فرانس میں لاک ڈاؤن کو پہلی بار 17 مارچ کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر نافذ کیا گیا تھا۔ 11 مئی سے کورونا کیسز میں کمی کا رجحان سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں ڈھیل دینا شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بحیرہ احمر میں تیل ٹینک سے متعلق سعودی عرب کا انتباہ

واضح رہے کہ فرانس میں اب تک کورونا وائرس کے 536،000 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 31،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.