ETV Bharat / international

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال

author img

By

Published : Aug 24, 2020, 2:41 PM IST

جنوبی کوریا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 266 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

latest update of corona virus in south korea
جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال

جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 266 نئے متاثرہ مریض سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17،665 تک پہنچ گئی۔

ملک میں گزشتہ گیارہ دنوں سے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے کم آرہی ہے، لیکن پچھلے تین دن سے یہ تین ہندسوں پر برقرار ہے۔

گزشتہ 11 دنوں میں سیول اور مضافاتی صوبے جیانگی میں تصدیق شدہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2895 ہوگئی ہے۔

ان نئے مریضوں میں سے 97 افراد سیول کے باشندے اور 84 صوبہ جیانگی کے ہیں۔ اس کے علاوہ 8 نئے متاثرین بیرون ملک سے واّس آئے ہیں۔

اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے، ملک میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 309 ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی شرح اموات 1.75 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 14 مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے، اور اب تک کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 14،219 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح 80.49 فیصد ہے۔

رواں برس تین جنوری سے اب تک ملک میں 18 لاکھ سے زیادہ افراد کے نمونے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جن میں سے 17،38،760 لوگوں کی رپورٹ منفی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.