ETV Bharat / international

Nobel in Peace: امن کا نوبل ایوارڈ مشترکہ طور پر دو صحافیوں کے نام - امن کا نوبل انعام

فلپائن کی 58 سالہ صحافی ماریہ ریسا اور روس کے 60 سالہ صحافی دمتری مراتوف کو اس سال امن کا نوبل انعام (Nobel in Peace) آزادی اظہار خیال کے تحفظ کے لیے ان کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے، جو جمہوریت اور پائیدار امن کے لیے پیشگی شرط ہے۔

Journalists Ressa and Muratov win Nobel peace prize 2021
فلپائن کی صحافی ماریہ ریسا اور روس کے صحافی دمتری مراتوف
author img

By

Published : Oct 8, 2021, 4:01 PM IST

Updated : Oct 8, 2021, 6:47 PM IST

امن کا نوبل انعام 2021 فلپائن کی صحافی ماریہ ریسا اور روس کے دمتری مراتوف کو مشترکہ طور پر ان کے اظہار رائے کی آزادی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

ناروے کے نوبل کمیٹی کے سربراہ بریٹ ریس اینڈرسن نے جمعہ کو فاتحین کا اعلان کرتے ہوئے امن کا نوبل انعام فلپائن کی صحافی ماریہ ریسا اور روس کے دمتری مراتوف کو نامزد کیا۔

نوبل کمیٹی نے فلپائن اور روس کے صحافیوں کی جانب سے کیے جانے والے آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

نوبل کمیٹی نے کہا کہ ریسا نے 2012 میں ایک نیوز ویب سائٹ ریپلر کی مشترکہ بنیاد رکھی جس نے (صدر روڈریگو) دوترٹے حکومت کے تنازعات اور مہلک منشیات مخالف مہم پر لوگوں کی تنقیدی توجہ مرکوز کی۔"

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

انھوں نے اور ریپلر نے "یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ کس طرح سوشل میڈیا کو جعلی خبریں پھیلانے، مخالفین کو ہراساں کرنے اور عوامی گفتگو میں ہیرا پھیری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔"

اس ایوارڈ کا اعلان، جو کہ دنیا کے اعلیٰ اعزازات میں سے ایک ہے، ناروے کی نوبل کمیٹی نے ناروے کے شہر اوسلو میں جمعہ کو کیا۔

دونوں کا تعلق ایسے ممالک سے ہیں، جہاں حکومتوں اور ریاستی سیکیورٹی اداروں کی وجہ سے میڈیا پر کئی طرح کی پابندیاں عائد ہیں جب کہ انہیں عالمی برادری کی جانب سے خواتین و انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تنقید کا سامنا رہنا ہے۔

پچھلے سال امن کا نوبل انعام اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک ورلڈ فوڈ پروگرام کو دنیا بھر میں بھوک اور غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کی کوششوں پر دیا گیا۔

امن کا نوبیل انعام جیتنے والے دونوں صحافیوں کو رواں برس 10 دسمبر کو ناروے کے شہر اوسلو میں ایوارڈ اور 10 لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے گی، اسی دن باقی تمام نوبیل ایوارڈز جیتنے والوں کو بھی سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں انعامات دیے جائیں گے۔

اب تک نوبل کمیٹی نے پانچ کیٹیگریز کے انعامات کا اعلان کر چکی ہے جب کہ ایک معیشت کے انعام کا اعلان ہونا باقی ہے۔

Last Updated : Oct 8, 2021, 6:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.