وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کو ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈ رکسین سے ملاقات کی اور اس دوران ہند بحرالکاہل، افغانستان اور یوروپی یونین کے عالمی کردار پر مرکوز بات چیت کی۔
تین ممالک کے دورہ کے آخری مرحلہ میں ڈاکٹر جے شنکر نے ڈنمارک میں ہندستانی برادری کے ساتھ بات چیت کی اور کہاکہ انہیں یہ اعتماد ہے کہ دونوں ممالک کے مابین موثر پل بنے رہیں گے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ میں آج میری میزبانی کے لئے میٹے فریڈرکسین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہماری گرین اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے میں ان کی قیادت کی تعریف کرتے ہیں۔ انہیں وزیراعظم نریندر مودی کی مبارکباد اور نیک خواہشا ت بھی دیں۔
ڈاکٹر جے شنکر ٹوئٹ کرکے کہا کہ ہمارے آج کے دن کے اہم امور پر ان کی بصیرت اور تشخیص کی قدر کی۔ہند بحرالکاہل، افغانستان اور یوروپی یونین کے عالمی کردار پر تبادلہ خیال کیا۔
ہندستانی برادری کے ساتھ اپنی ملاقات پر ڈاکٹر جے شنکر نے پوسٹ کرکے کہا کہ ڈنمارک میں ہندستانی برادری سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، خواہ ورچول ہی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہندستان کی جو شبیہ بنائی ہے، اس کی تعریف کی جانی چاہئے۔ اعتماد ہے کہ وہ ہمارے دونوں ممالک کے مابین ایک موثر پل بنے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے گہرے ہوتے تعلقات بھی ان کی شراکت کی علامت ہیں۔
اس سے پہلے سنیچر کو ڈاکٹر جے شنکر نے منفرد دو طرفہ گرین اسٹریٹجک شراکت کو داری کو آگے بڑھانے کے لئے ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپے کوفکوڈ کے ساتھ انڈیا۔ڈینش جوائنٹ کمیشن کی میٹنگ (جی سی ایم) کے چوتھے راونڈ کی شریک صدارت کی تھی۔ دونوں فریقین نے صحت کو گیارہویں ورکنگ گروپ کے طورپر شامل کیا ہے۔ اس سے پہلے دس گروپ ہی شامل تھے۔
ڈاکٹر جے شنکر کا ڈنمارک کا دورہ 20 برسوں میں کسی ہندستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ ہے، جسے ان کے ڈینش ہم منصب نے ’تاریخی دورہ‘ قرار دیا۔ وزیر خارجہ دو سے پانچ ستمبر تک سلوانیہ، کروئیشیا اور ڈنمارک کے تین یوروپی یونین کے ممالک کے سرکاری دورہ پر ہیں۔
یو این آئی