دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں میں سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں۔اٹلی کے سول سیکورٹی محکمہ کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس سے 610 لوگوں کی موت ہوئی ہیں۔
مسٹر بوریلی کے مطابق جمعرات کو اٹلی میں کوروناانفیکشن کے 4 ہزار 204 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 43 ہزار 626 ہو گئی ہے۔
ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔اٹلی میں اب تک کوروناکے 26 ہزار 491 مریض بالکل صحتیاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کوروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ اٹلی کا لومبارڈی صوبہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔