ETV Bharat / international

اٹلی نے 55 ارب یورو پیکیج کی تجویز منظور کی - italy fighting with corona

اٹلی کی حکومت نے کورونا وائرس کے مدِ نظر بے حال معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے 55 ارب یورو کے معاشی پیکیج کی تجویز کو منظور کیا۔

اٹلی نے پچپن ارب یورو پیکیج کی تجویز منظور کی

author img

By

Published : May 14, 2020, 2:00 PM IST

Updated : May 14, 2020, 4:47 PM IST

وزیر اعظم جوزپے کونٹے نے جمعرات کو یہ تجویز پیش کی۔ انہوں نے کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ' یہ مالیاتی پیکیج دو بجٹوں کے برابر ہے'۔

مسٹر کونٹے نے کہا کہ 'ہم سمجھتے ہیں کہ ملک اس کا بیتابی سے انتظار کر رہا ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ وقت ہمارے لئے چیلنج تھا کیونکہ ہمیں جلد از جلد کاروائی کرنی تھی'۔

انہوں نے کہا کہ اس پیکیج کا ابتدائی طور پر اپریل کے اواخر میں علان کیا گیا تھا لیکن اتحادیوں کے مابین جاری کشیدگی کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔

ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی ) اور فائیو اسٹار موومنٹ غیر دستاویزی مہاجر مزدوروں کے لئے تیار کی جارہی اسکیموں پر باہمی رضا مندی قائم کرنے میں مصروف تھے۔

اٹلی کے وزیر خزانہ روبرٹو نے اطلاع دی ہے کہ اس معاشی پیکیج کا سب سے اہم قدم یہ ہے کہ مزدوروں کی زائد ادائیگی کے لئے 25.6 ارب یورو فراہم کرنے علاوہ آئندہ ماہ میں خود روزگار پیدا کرنے کے لئے 600 سے 1،000 یورو تک کا مالی بونس رینو کرنا ہے۔

کورونا وبا کے اثرات سے دو چار چھوٹے اور درمیانے درجے کے تجارتی اداروں کے لئے 5 ارب یورو مختص کئے جا ئیں گے۔ وزیر اعظم کے مطابق ریاست لاک ڈاؤن کے دوران بند رہنے کے لئے مجبور تاجروں کے گزشتہ تین ماہ کے کرائے کی 60 فیصد ادا ئیگی حکومت کرے گی۔ قومی طبی نظام کے لئے 3.25 ارب یورو مختص کئے گئے ہیں۔

Last Updated : May 14, 2020, 4:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.