ETV Bharat / international

اٹلی: وزیر اعظم جیوزیپی کونٹے مستعفی - اپنا استعفیٰ ان کے حوالے کر دوں گا

اٹلی کے وزیر اعظم جیوزیپی کونٹے نے دوبارہ حکومت بنانے کے لیے باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

italian prime minister giuseppe conte officially steps down
اٹلی کے وزیر اعظم جیوزیپی کونٹے نے استعفیٰ دیا
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 9:43 PM IST

اٹلی کے صدارتی محل کے سرکاری بیان کے مطابق، اطالوی وزیر اعظم جیوزیپی کونٹے نے بڑے پیمانے پر اتحاد کے ساتھ دوبارہ حکومت بنانے کے لیے باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اٹلی کے وزیر اعظم جیوزیپی کونٹے نے استعفیٰ دیا

اٹلی کے وزیر اعظم جیوزیپی کونٹے نے وسیع تر حمایت کے ساتھ حکومت بنانے کی کوشش کے لیے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے اور پارلیمنٹ میں نئی اکثریت کے لیے مشاورت بدھ کی سہ پہر سے شروع ہوگی۔ صدارتی محل سے جاری سرکاری بیان میں میڈیا کو اس بات کی جانکاری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے یوم جمہوریہ پر روس کا تہنیتی پیغام

italian prime minister giuseppe conte officially steps down
وزیر اعظم جیوزیپی کونٹے

ملکی سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے کونٹے نے کہا کہ 'اس تقریر کے بعد میں ملک کے صدر کے پاس جا کر انہیں موجودہ حکومت کے خاتمے کی باقاعدہ اطلاع دوں گا اور اپنا استعفیٰ ان کے حوالے کر دوں گا'۔

اس سیاسی بحران اور وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد یورپ کی تیسری بڑی معیشت کے حامل ملک اٹلی کا سیاسی مستقبل مزید غیر یقینی حالات سے دوچار ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.