ETV Bharat / international

اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 6820 افراد کی موت

عالمی سطح پر پھیلی وبا کورونا وائرس سے اٹلی میں اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6820 ہو گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 6820 افراد کی موت
اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 6820 افراد کی موت
author img

By

Published : Mar 25, 2020, 11:11 AM IST

اٹلی کے سول سکیورٹی محکمہ کے سربراہ ینجیلو بوریلی نے منگل کو ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس سے 743 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

بوریلی کے مطابق منگل کو اٹلی میں کورونا انفیکشن کے 5249 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 69176 ہو گئی ہے۔

اٹلی میں اب تک کورونا کے 8326 مریض مکمل طور پر ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ غور طلب ہے کہ اٹلی کا لومبارڈی صوبہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.