کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے خود کو گھروں تک محدود رکھنے یعنی قرنطینہ کے دوران استنبول کے مقامی عوام نے صحت سے متعلقہ کارکنوں سے اظہار ہمدردی کے لیے حیران کن مظاہرہ کیا۔
استنبول کے شہریوں نے اجتماعی طور پر منظم انداز میں طبی عملے کی مدد اور ان کی خدمات کو سرہانے کے لیے تالیاں بجائیں۔ یہ منظر بڑا ہی خوش کن نظر آیا۔
لوگ اپنے گھروں کی بالکونیوں پر تالیاں اور سیٹیاں بجا رہے ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے کام کررہے عملے کے ساتھ ہیں۔ ہم ان کا مکمل ساتھ دیں گے۔
استنبول میں اس وقت ایک عجب سا نظارہ دیکھنے کو ملا جب رہائشیوں نے نئے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے صحت سے متعلقہ کارکنوں کی حمایت میں نعرے بازی شروع کی۔
ترکی میں نئے کوروناوائرس سے تین اموات اور 191 متاثرین کی اطلاع ملی ہے۔
ملک کے وزیر صحت نے کہا کہ' آنے والے دنوں میں کووڈ 19 وائرس کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے، جس کا مقصد ہے کہ روزانہ 15،000 افراد کی جانچ کی جائے گی'۔