ETV Bharat / international

اٹلی کیبل کار حادثہ: اسرائیلی بچہ کی عیادت کرنے اسرائیلی سفیر اسپتال پہنچے - ڈرور آئیڈر نے پیر کو زخمی بچے کی عیادت

اٹلی میں اسرائیل کے سفیر ڈرور آئیڈر نے پیر کو زخمی بچے کی عیادت کرنے کے لیے اسپتال پہنچے جہاں انھوں نے کہا کہ "ایٹن کی زندگی کی بہت زیادہ امید ہے اور ہمیں بھی امید ہے۔"

israeli ambassador visit 5 years old survivor of italy cable car accident
اٹلی کیبل کار حادثہ: اسرائیلی بچہ کی عیادت کرنے اسرائیلی سفیر اسپتال پہنچے
author img

By

Published : May 25, 2021, 9:00 AM IST

اٹلی میں رہائش پذیر 5 سالہ اسرائیلی بچہ اتوار کے روز کیبل کار حادثے میں بچنے والا تن تنہا بچہ تھا، جس کے جسم کی زیادہ تر ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں اور وہ ٹیورن کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے بچے کی شناخت ایٹن بیرن کے طور پر کی ہے اور بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے کے والدین، ​​چھوٹا بھائی اور دادا دادی بھی شامل ہیں۔

اٹلی میں اسرائیل کے سفیر ڈرور آئیڈر نے پیر کو زخمی بچے کی عیادت کرنے کے لیے اسپتال پہنچے جہاں انھوں نے کہا کہ "ایٹن کی زندگی کی بہت زیادہ امید ہے اور ہمیں بھی امید ہے۔"

پیڈمونٹ ریجن کے گورنر نے کہا کہ ایٹن کو دماغ یا ریڑھ کی ہڈی میں کوئی چوٹ نہیں ہے۔

اسرائیلی سفیر نے یہ بھی کہا کہ پانچوں ہلاک شدہ افراد کو اسرائیل واپس بھیج دیا جائے گا جس کے لیے قونصلر عملہ مناسب انتظامات کر رہا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پانچ اسرائیلی شہری ہیں، جن میں چار افراد ایک ہی کبنہ کے تھے، جو اٹلی میں مقیم تھا۔

اطالوی میڈیا کی مطابق دیگر تمام ہلاک شدگان کی شناخت اٹلی کے رہائشیوں کے طور پر کی گئی ہے۔

اٹلی کی حکومت نے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن کا بھی اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی اٹلی میں اتوار کے روز ایک کیبل کار کے اونچی پہاڑی سے گر نے اور ڈھلان سے ٹکرانے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسٹریسا ۔ موٹارو نے کیبل کار جھیل ماگیوری پر سیاحوں اور مقامی افراد کو سطح سمندر سے ایک ہزار 400 میٹر کی بلندی پر موٹارو نے پہاڑ کی چوٹی تک 20 منٹ میں لے کر پہنچتی ہے۔

اسٹریسا ۔ موٹارونے کیبل کار کا کورونا وائرس کی بندشوں میں نرمی کے بعد حال ہی میں دوبارہ آغاز ہوا تھا، موٹارونے کی چوٹی سیاحوں میں جھیل ماگیوری پر اپنے حسین مناظر کی وجہ سے مشہور ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.