ETV Bharat / international

بھارتی سفارت خانہ کا پولینڈ میں قونصلر سروسز بند کرنے کا فیصلہ - پولینڈ کو 22 فروری کو 3،346،626 کورونا ویکسین کی خوراکیں فراہم

پولینڈ میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور کورونا کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر بھارتی سفارت خانہ نے قونصلر سروسز عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

indian embassy temporarily suspends consular services in poland following spike in covid 19 cases
کورونا وائرس کے پیش نظر پولینڈ میں قونصلر سروسز بند
author img

By

Published : Mar 7, 2021, 4:50 PM IST

پولینڈ میں بھارتی سفارتخانے نے 19 مارچ سنہ 2021 تک اپنی تمام قونصلر خدمات عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولینڈ میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

قونصلر خدمات کی معطلی سے متعلق معلومات بھارتی سفارت خانے نے اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے شیئر کیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'برائے مہربانی توجہ دیں! پولینڈ میں کووڈ معاملات میں حالیہ اضافے کے پیش نظر 19 مارچ 2021 تک تمام قونصلر خدمات عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صرف ہنگامی صورت حال میں اور پہلے سے تقرری کی بنیاد پر ہی خدمات انجام دی جائیں گی'۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق، پولینڈ میں تین جنوری سنہ 2020 سے 6 مارچ سنہ 2021 تک، 1،766،490 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پولینڈ کو 22 فروری کو 3،346،626 کورونا ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.