ETV Bharat / international

یو این ایس سی کے ایجنڈے پر بھارت اور برطانیہ کے درمیان بات چیت

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 2:35 PM IST

اس مشاورت میں دونوں فریقین نے یو این ایس سی کے ایجنڈے پر وسیع معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

India, UK hold bilateral discussions on UNSC agenda
یو این ایس سی کے ایجنڈے پر بھارت اور برطانیہ کے درمیان بات چیت

بھارت اور برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے معاملات کے بارے میں دو طرفہ مشاورت کی۔

اس مشاورت میں دونوں فریقین نے یو این ایس سی کے ایجنڈے پر وسیع معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ امور (ایم ای اے) کے مطابق بھارتی وفد نے یو این ایس سی کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی ترجیحات کے بارے میں ان کے برطانیہ کے ہم منصبوں کو آگاہ کیا۔

برطانیہ کے وفد نے اقوام متحدہ کے صدر برائے آئندہ صدارت کے دوران بھارت کو اپنی ترجیحات سے بھی آگاہ کیا، جس میں موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ اور تنازعات کی صورتحال میں قحط اور فاقہ کشی کا حل بھی شامل ہے۔

ایم ای اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بھارتی فریق کی قیادت پرکاش گپتا جے ایس (یو این پی اینڈ سمٹ) وزارت برائے امور خارجہ کر رہے تھے اور اس میں لندن میں ایم ای اے، پی ایم آئی نیویارک اور انڈین ہائی کمیشن کے دیگر عہدیدار شامل تھے۔

وہیں برطانیہ کے وفد کی قیادت میں برطانیہ دولت مشترکہ اور دفتر خارجہ کے کثیرالجہتی پالیسی شعبہ کے ڈائریکٹر جیمز کاروکی اور نیویارک اور نئی دہلی میں برطانیہ کی وزارت خارجہ کے دیگر عہدیداروں اور ان کے مشنوں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا۔

برطانیہ نے یو این ایس سی کے انتخاب پر بھارت کو مبارکباد پیش کی اور دونوں فریقین نے اگلے دو برسوں میں یو این ایس سی کے ایجنڈے کے تحت تمام امور پر اپنی شمولیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.