ETV Bharat / international

'بے بنیاد موقف اختیار کرنا قابل افسوس'

بھارت نے جموں و کشمیرسے متعلق برطانیہ کی حزب اختلاف پارٹی لیبر پارٹی کی تجویز کو سرے سے خارج کر دیا۔ بھارت نے کہا کہ اس مسئلے پر لیبرپارٹی یا اس کی قیادت کے ساتھ کوئی بات چیت کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار
author img

By

Published : Sep 26, 2019, 11:27 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:46 AM IST

وزیراعظم کے ساتھ امریکہ کے دورے پر آئے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بدھ کے روز یہاں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سالانہ اجلاس میں جموں و کشمیر سے متعلق ہونے والی سرگرمیوں کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ لیبر پارٹی نے اس مسلئے پر بغیر معلومات کے بے بنیاد موقف اختیار کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ فیصلہ ووٹ بینک کا خیال کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس مسئلے پر لیبر پارٹی یا اس کی قیادت کے ساتھ کسی طرح سےبات کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔

قابل ذکر ہے کہ لیبرپارٹی کے سالانہ اجلاس میں جموں وکشمیر سے متعلق ایک تجویز پاس کرکے کہا گیا ہے کہ اس مسلئے پر ثالثی کی کوشش کی جائے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 1:46 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.