ETV Bharat / international

آئی ایم ایف کے سربراہ نے جی۔20 ممالک کے ساتھ میٹنگ کی - منیجنگ ڈائیرکٹر کرسٹالن جارجیووا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے منیجنگ ڈائیرکٹر کرسٹالن جارجیووا نے پیر کو جی۔20ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہوں کے ساتھ کرونا وائرس (کووڈ۔19) کی صورت حال اور س کے معاشی اثرات پر بات چیت کی۔

آئی ایم ایف کے سربراہ نے جی۔20 ممالک کے ساتھ میٹنگ کی

author img

By

Published : Mar 24, 2020, 8:28 AM IST

ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ ہوئی میٹنگ کے بعد جاری بیان میں محترمہ جارجیووا نے بتایا کہ اس سال عالمی معیشت میں مندی رہے گی۔ یہ مندی سال 2008 کے معاشی بحران جیسی یا اس سے بھی بڑی ہوسکتی ہے۔ حالانکہ اگلے برس دوبارہ عالمی ترقیاتی شرح مثبت رہنے کی امید ہے۔ سب کچھ اس بات پر منحصر ہوگا کہ ہم کتنی جلد کووڈ۔19کی وبا کو قابو میں کرلیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کی وبا شروع ہونے سے اب تک ابھرتی ہوئی معیشت والے ممالک سے سرمایہ کار 83ارب ڈالر نکال چکے ہیں۔ یہ اب تک کسی بھی مدت میں سب سے بڑی نکاسی ہے۔

آئی ایم ایف کے سربراہ نے بتایا کہ تقریبا 80 ممالک تنظیم سے مدد کی اپیل کرچکے ہیں۔ آئی ایم ایف کے پاس اس وقت ایک لاکھ کروڑ ڈالر قرض دینے کے لئے ہے۔ ساتھ ہی دیگر متبادل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.