ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: آئی اے ای اے کا چرنوبل نیوکلیئر ڈیٹا سسٹم سے رابطہ منقطع - Chernobyl Nuclear Power Plant

چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ Chernobyl Nuclear Power Plant، جسے گذشتہ ماہ روسی افواج نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا، نے اقوام متحدہ کے نگراں ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو ڈیٹا کی ترسیل روک دی ہے۔ یہ یوکرین میں روس کی نگرانی میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے تشویشناک ہے۔Russia Ukraine War

IAEA loses contact with monitoring systems installed at Chernobyl nuclear power plant in Ukraine
آئی اے ای اے کا چرنوبل نیوکلیئر ڈیٹا سسٹم سے رابطہ منقطع
author img

By

Published : Mar 9, 2022, 6:11 PM IST

اقوام متحدہ کے نگراں ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) اور چرنوبل اٹامک انرجی یونٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ یہ یوکرین میں روس کی نگرانی میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے تشویشناک ہے۔ Russia Ukraine War

ناکارہ چرنوبل جوہری پلانٹ Chernobyl Nuclear Power Plant پر روسی فوج نے 24 فروری کو قبضہ کر لیا تھا۔ اس پلانٹ میں 1986 میں ہونے والے حادثے میں ریڈیوایکٹیو ریڈی ایشن پھیلنے سے یورپ میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ایجنسی نے کہا کہ روس کے قبضے کے بعد 200 سے زائد ٹیکنیکل اہلکار اور سیکورٹی اہلکار یونٹ میں 13 دنوں سے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ یونٹ میں موجود اہلکاروں کی حالت انتہائی خراب ہے، آئی اے ای اے نے روس سے کہا کہ وہ کام کرنے والوں کو بدلتے رہیں اور آرام دیتے رہیں کیونکہ وہ یونٹ کی سلامتی کے لیے بہت ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Russia Ukraine War: روس کا زاپوریزہزیا جوہری پلانٹ پر قبضہ

Russia Ukraine War: 'روس جوہری دہشت گردی کر رہا ہے'

غیر فعال یونٹ ایسے علاقے میں ہے جہاں بند ری ایکٹر کے ساتھ ریڈیو ایکٹیو فضلہ ہے۔ دوسری جوہری تباہی کو روکنے کے لیے مستقل انتظام ضروری ہے، اس لیے اب بھی 2000 سے زائد اہلکار یونٹ میں کام کر تے ہیں۔

آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے اشارہ کیا کہ چرنوبل این پی پی میں قائم سکیورٹی مانیٹرنگ میکانزم سے ریموٹ ڈیٹا کی ترسیل ختم ہو گئی تھی۔

گروسی نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ یوکرین کی جوہری تنصیبات کو سہولت یا کسی اور جگہ پر محفوظ بنائیں اور ’سیکیورٹی کے عزم‘ کے لیے پلانٹ کا دورہ کریں۔

سیف گارڈ کی اصطلاح آئی اے ای اےکے ذریعہ جوہری عناصر اور سرگرمیوں میں ٹیکنیکل اقدامات کے استعمال کو بیان کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

اس کا مقصد جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے ساتھ پہلے ایسے عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔

روس نے یوکرین پر جوہری خطرے کا الزام لگاتے ہوئے گذشتہ ہفتے زاپورزہزیا میں یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ پر بھی حملہ کیا تھا۔

صرف زاپورزہزیا میں چھ ری ایکٹر چرنوبل یونٹ سے زیادہ جدید اور محفوظ ہیں جو 1986 میں ناکارہ ہو گیا تھا۔

آئی اے ای اے نے کہا کہ ان میں سے دو اب بھی کام کر رہے ہیں، یونٹ کے ملازمین شفٹوں میں کام کر رہے ہیں اور ریڈی ایشن کی سطح مستحکم ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.