ETV Bharat / international

گوتیرس نے نائیجر میں حملے کی مذمت کی - Guterres condemns attack on civilians in Niger

مغربی افریقی ملک نائیجر کے تلابیری علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 37 افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

Guterres
Guterres
author img

By

Published : Aug 19, 2021, 2:37 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نائیجر کے مغربی علاقے تلبیری میں مہلک حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مغربی اور وسطی افریقہ کے لئے یونیسیف کے علاقائی ڈائریکٹرمیری پیئرے پورئیر نے بدھ کے روز بتایا کہ تلبیری میں کئی حملے میں کم از کم 37 شہری ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے اس واقعہ کے لئے ذمہ دار کسی ایک گروہ کا نام لیے بغیرزور دے کر کہا کہ اس سال اس خطے میں یہ تیسرا حملہ تھا۔ گوتیرس نے بدھ کی رات اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ ’’میں نائیجر کے تلبیری علاقے میں شہریوں پر ہوئے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں اور انسانی حالات پر ان کے اثرات کے بارے میں گہری تشویش میں ہوں‘‘۔

سکیورٹی ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی کہ مغربی افریقی ملک نائیجر کے تلابیری علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 37 افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نائجر: مسلح شدت پسندوں کے حملے میں 19 افراد ہلاک

ذرائع کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے پیر کے روز ڈیرے گاؤں میں کھیتوں میں کام کرنے والے لوگوں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے 37 افراد جاں بحق جب کہ چار زخمی ہوئے۔
نائیجر کے اس علاقے میں حالیہ برسوں میں ملک کی مسلح افواج اور عام شہریوں کے خلاف مہلک حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2021 کے آغاز سے اب تک اس طرح کے حملوں کے واقعات میں تقریباً 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.