لتھوانیا کے صدرگیتاننس ناوسیدا Lithuanian President Gitanas Navada نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے رہنماؤں نے ورسیلز میں جاری چوٹی کانفرنس کے دوران یونین میں یوکرین کی شمولیت Ukraine entry into the European Union کو گرین سگنل دیا ہے۔
گیتا ننس ناوسیدا نے ٹویٹ کیا کہ ’’ورسائی میں ایک تاریخی رات ۔ پانچ گھنٹے کی سنجیدہ بات چیت کے بعد یورپی یونین کے رہنماؤں نے یوکرین کی یورپی یونین میں انٹری پر رضامندی ظاہرکی، اس کے لیے تیاری شروع ہو چکی ہے۔ اب اس کام کو تیزی سے ختم کرنے کی ذمہ داری یوکرین اور ہم پر ہے۔ یوکرین کی بہادر قوم یہ جاننے کی مستحق ہے کہ ان کا یورپی یونین میں خیرمقدم ہے۔
(یو این آئی)