ETV Bharat / international

آسٹریلیا کے جنگلوں میں آگ سے گرینڈ سلیم پر بھی خطرہ - آسٹریلیا کے جنگلوں میں آگ سے گرینڈ سلیم پر بھی خطرہ

آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی آگ سے ہزاروں ہیکٹر علاقے متاثر ہیں ، ایسے میں آسٹریلین اوپن سے پہلے 'ریلی فار ریلیف' کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دنیا کے کئی سرکردہ کھلاڑی چیریٹی میچوں سے پیسہ اکٹھا کریں گے۔

آسٹریلیا کے جنگلوں میں آگ سے گرینڈ سلیم پر بھی خطرہ

author img

By

Published : Jan 7, 2020, 8:36 PM IST

آسٹریلیا کے جنگلوں میں گذشتہ چند دنوں سے لگی خوفناک آگ اور اس کے چاروں طرف پھیلے خطرناک دھوئیں کی وجہ سے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن پر بھی خطرہ منڈلانے لگا ہے جسے میلبورن میں 20 جنوری سے 2 فروری تک منعقد کیا جانا ہے۔

آگ کی وجہ سے اب تک کئی لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ ہزاروں جنگلی جانور جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ پیر کی دوپہر ہی آگ کی وجہ سے پھیلے سیاہ زہریلے دھوئیں کی وجہ سے شہر میں ہوا کے معیار کو انتہائی خراب معیاری سطح پر رکھا گیا تھا۔

سیاہ دھواں میلبورن میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جہاں سال کا پہلے گرینڈ سلیم اسی ماہ منعقد ہونا ہے، جس میں دنیا کے افسانوی ٹینس اسٹار حصہ لینے اتریں گے۔

موجودہ صورت حال کی وجہ سے انتظامیہ نے صحت کی دیکھ بھال کے لیے کئی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ وکٹوریہ کے مشرقی گپس لینڈ علاقے میں لگی آگ کا دھواں آہستہ آہستہ چاروں طرف پھیل رہا ہے جس کی زد میں ارد گرد کے شہروں کے ساتھ پڑوسی ملک نیوزی لینڈ کے بھی کچھ شہر ہیں جہاں آسمان میں سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔

دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی اور سات بار کے آسٹریلین اوپن چمپئن نوواک جوکووچ نے میلبورن میں ہوا کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کھلاڑیوں اور حکام کو مل کر ٹورنامنٹ کے پروگرام میں تبدیلی کرنے اور اسے دیر سے کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آسٹریلیا ٹینس کے چیف ایگزیکٹو کریگ ٹلي نے اگرچہ اعتماد ظاہر کیا ہے کہ گرینڈ سلیم کو طے پروگرام پر کیا جا سکے گا۔ ٹلي نے کہاکہ ہم نے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت کو ذہن میں رکھتے ہوئے موجودہ صورت حال کی جانچ پڑتال اور جائزہ لینے کے لئے اضافی اقدامات اٹھائے ہیں اور فی الحال ہمارا اس ٹورنامنٹ میں تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹي نے بھی کہا کہ ٹورنامنٹ کو کچھ دنوں کے لیے ٹالنے سے بھی بڑا مسئلہ صحت اور حفاظت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ ارد گرد دھواں پھیلا ہوا ہے جو ہمارے ملک کے لیے فی الحال سب سے زیادہ خطرناک صورت حال ہے۔ یہ مشکل وقت ہے۔ ٹینس ایک کھیل ہے لیکن اس سے بھی بڑے مسائل ہیں جس پر آسٹریلیا کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی آگ سے ہزاروں ہیکٹر علاقے متاثر ہیں ، ایسے میں آسٹریلین اوپن سے پہلے 'ریلی فار ریلیف' کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دنیا کے کئی سرکردہ کھلاڑی چیریٹی میچوں سے پیسہ اکٹھا کریں گے۔یہ نمائشی میچ 'ایس فار بش فائير ریلیف' کا حصہ ہوں گے جس میں ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مقابلوں میں ہر ایس پر 100 آسٹریلوی ڈالر کا عطیہ دیا جائے گا۔ اس میں آسٹریلین اوپن کے میچ بھی شامل ہوں گے۔

Intro:Body:

SportsPosted at: Jan 7 2020 6:12PM

آسٹریلیا کے جنگلوں میں آگ سے گرینڈ سلیم پر بھی خطرہ

سڈنی، 07 جنوری (یو این آئی ) آسٹریلیا کے جنگلوں میں گزشتہ چند دنوں سے لگی خوفناک آگ اور اس کے چاروں طرف پھیلے خطرناک دھوئیں کی وجہ سے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن پر بھی خطرہ منڈلانے لگا ہے جسے میلبورن میں 20 جنوری سے 2 فروری تک منعقد کیا جانا ہے۔آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی خوفناک آگ کی وجہ سے اب تک کئی لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ ہزاروں جنگلی جانور جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ پیر کی دوپہر ہی آگ کی وجہ سے پھیلے سیاہ زہریلا دھوئیں کی وجہ سے شہر میں ہوا کے معیار کو 'انتہائی خراب' معیاری سطح پر رکھا گیا تھا۔

سیاہ دھواں میلبورن میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جہاں سال کا پہلے گرینڈ سلیم اسی ماہ منعقد ہونا ہے، جس میں دنیا کے افسانوی ٹینس اسٹار حصہ لینے اتریں گے۔ موجودہ صورت حال کی وجہ سے انتظامیہ نے صحت کی دیکھ بھال کے لئے کئی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ وکٹوریہ کے مشرقی گپس لینڈ علاقے میں لگی آگ کا دھواں آہستہ آہستہ چاروں طرف پھیل رہا ہے جس کی زد میں ارد گرد کے شہروں کے ساتھ پڑوسی ملک نیوزی لینڈ کے بھی کچھ شہر ہیں جہاں آسمان میں سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی اور سات بار کے آسٹریلین اوپن چمپئن نوواک جوکووچ نے میلبورن میں ہوا کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کھلاڑیوں اور حکام کو مل کر ٹورنامنٹ کے پروگرام میں تبدیلی کرنے اور اسے دیر سے کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آسٹریلیا ٹینس کے چیف ایگزیکٹو کریگ ٹلي نے اگرچہ اعتماد ظاہر کیا ہے کہ گرینڈ سلیم کو طے پروگرام پر کیا جا سکے گا۔ ٹلي نے کہاکہ ہم نے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت کو ذہن میں رکھتے ہوئے موجودہ صورت حال کی جانچ پڑتال اور جائزہ لینے کے لئے اضافی اقدامات اٹھائے ہیں اور فی الحال ہمارا اس ٹورنامنٹ میں تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹي نے بھی کہا کہ ٹورنامنٹ کو کچھ دنوں کے لیے ٹالنے سے بھی بڑا مسئلہ صحت اور حفاظت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ ارد گرد دھواں پھیلا ہوا ہے جو ہمارے ملک کے لیے فی الحال سب سے زیادہ خطرناک صورت حال ہے۔ یہ مشکل وقت ہے۔ ٹینس ایک کھیل ہے لیکن اس سے بھی بڑے مسائل ہیں جس پر آسٹریلیا کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی آگ سے ہزاروں ہیکٹر علاقے متاثر ہیں ، ایسے میں آسٹریلین اوپن سے پہلے 'ریلی فار ریلیف' کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دنیا کے کئی سرکردہ کھلاڑی چیریٹی میچوں سے پیسہ اکٹھا کریں گے۔یہ نمائشی میچ 'ایس فار بش فائير ریلیف' کا حصہ ہوں گے جس میں ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مقابلوں میں ہر ایس پر 100 آسٹریلوی ڈالر کا عطیہ دیا جائے گا۔ اس میں آسٹریلین اوپن کے میچ بھی شامل ہوں گے۔

یو این آئی ۔ این اے

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.