ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 87 لاکھ سے تجاوز - 87 لاکھ سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 87.66 لاکھ سے زائد لوگ جان لیوا وائرس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 4.62 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

the number of corona victims worldwide exceeds 8.7 million
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 87 لاکھ سے تجاوز
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 12:09 PM IST

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 8,766,035 افراد کو متاثر کیا ہے اور 462,691 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 87 لاکھ سے تجاوز

کووڈ۔19 متاثرین کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14،516 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب اس وبا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 396,182 ہوگئی ہے۔ اس عرصہ میں 375 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 12،948 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں 1،68،269 فعال کیسز ہیں اور اب تک 214,209 افراد اس وبا سے شفا یاب ہوچکے ہیں۔ متاثرین کے معاملے میں بھارت دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

the number of corona victims worldwide exceeds 8.7 million
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 87 لاکھ سے تجاوز

دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں اب تک 2,297,190 افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 121,407 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 1,038,568 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 49,090 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

روس میں بھی کووڈ 19 کا وبا پھیلنا جاری ہے اور اب تک 5،68،292 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 7831 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے برطانیہ میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ وہاں اب تک 3،03،285 افراد اس وبا سے متاثر اور42،546 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اسپین میں اب تک 292,655 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 28,315 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے۔ اب تک 2،38،011 افراد کووڈ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34،561 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.