ETV Bharat / international

جرمنی: کووڈ سے متعلق پابندیوں میں 14 فروری تک توسیع - عالمی وبا

جرمن چانسلر کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کو 14فروی تک بڑھا دیا جائے گا۔ جرمنی میں اب تک 47ہزار سے زیاد افراد اس وبا سے فوت ہو چکے ہیں۔

جرمنی: کووڈ سے متعلق پابندیوں میں 14 فروری تک توسیع

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 1:15 PM IST

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے جرمنی میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کو 14 فروری تک بڑھانے اور مزید مضبوط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکل نے کہا: ’’ہم نے دوبارہ بات چیت کی اور کورونا سے متعلق نئے اقدامات متعارف کرانے پر اتفاق کیا۔ ہم شہریوں کی صحت کے ساتھ ساتھ معیشت اور مزدور طبقے کی خاطر احتیاطی تدابیر متعارف کرا رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ 31 جنوری تک طے شدہ تمام اقدامات کو 14 فروری تک بڑھائے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مرکل نے مزید کہا کہ جرمنی میں نئے مثبت کیسز کی تعداد بتدریج کم ہوتی جارہی ہے جو کہ حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی میں ’برطانیوی‘ کورونا وائرس کی ابھی تک نشاندہی نہیں ہوئی ہے تاہم اس بیماری کے تیزی سے پھیلاؤ کا خطرہ بنا ہوا ہے۔

مجموعی طور پر عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے جرمنی میں کووڈ 19 کے 20لاکھ سے زیادہ مثبت معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں47،000 سے زیادہ افراد اس موذی مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.