وزارت صحت سے وابستہ رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے ہفتے کے روز بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے سات افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 9010 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ملک میں کورونا کی وبا پھیلی ہے، اب تک 181300 افراد کورونا انفیکشن سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ملک میں ایک دن قبل کورونا انفیکشن کے 446 نئے کیس سامنے آئے تھے اور اس مہلک وائرس سے نو مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔
عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو کووڈ 19 کو عالمی وبا قرار دیا۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس وقت سے اب تک دنیا میں ایک کروڑ 10 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور پانچ لاکھ 24 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں.