جرمنی میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں (Dead Bodies of 5 members of the same family) ملنے کا معاملے کی تحقیقات کرنے والے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ خاندان کے سربراہ نے بیوی اور تین بیٹیوں کو مار کر خودکشی کی تھی۔
پراسیکیوٹر کے مطابق خاندان کے سربراہ نے اپنی بیوی کا جعلی ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ بنوایا تھا جس کا علم بیوی جہاں ملازمت کرتی تھی وہاں کے سربراہ کو ہوگیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی سرٹیفیکٹ جرمن حکام کے علم میں آنے اور حکومت کی جانب سے بچوں کو تحویل میں لے لینے کے خوف سے گھر کے سربراہ نے سب کو مار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں کورونا وائرس سے نمٹنےکے طریقہ کار کے خلاف مظاہرہ
رپورٹس کے مطابق گھر کے سربراہ نے ساری بات ایک تحریر میں لکھ کر رکھی تھی جو پولیس کو اس کے گھر سے ملی۔
واضح رہے کہ ہفتے کو برلن کے نزدیکی قصبے کے ایک گھر سے دو 40 سالہ افراد اور 3 بچیوں کی لاشیں ملی تھیں۔
(یو این آئی)