ETV Bharat / international

جرمنی: احتیاطی تدابیر نے دھماکہ خیز صورتحال سے بچایا

جرمنی کی چانسلرانجیلا مارکل نے پیر کے روز جرمن خطوں کے سربراہوں کے ساتھ ملک میں پھیلی کووِڈ۔19 وبا کی صورتحال پر مذاکرہ کیا۔ اس دوران سخت تدابیر کے لیے عام اتفاق رائے نہ ہو سکا لیکن رابطوں کو محدود کرنے کے لیے شہریوں پر سختی کرنے کی سفارشات کی گئیں۔

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 12:52 PM IST

german chancellor
german chancellor

جرمنی کی چانسلر انجیلا مارکل نے کہا کہ ملک میں احتیاطی تدابیر کے نفاذ سے کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کی دھماکہ خیز صورتحال کو روکنے میں مدد ملی ہے اور افسران آئندہ ہفتے کی کاروائی کا فیصلہ کریں گے۔
انجیلا مارکل نے پیر کے روز جرمن خطوں کے سربراہوں کے ساتھ ملک میں پھیلی کووِڈ۔19 وبا کی صورتحال پر مذاکرہ کیا۔ اس دوران سخت تدابیر کے لیے عام اتفاق رائے نہ ہو سکا لیکن رابطوں کو محدود کرنے کے لیے شہریوں پر سختی کرنے کی سفارشات کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ عبوری جائزہ کے لیے یہ ایک اچھا فیصلہ ہے، ہم آئندہ میٹنگ میں طویل مدتی حل پر گفتگو کریں گے۔
میٹنگ کے بعد انجیلا مارکل نے صحافیوں سے کہا کہ ’ ہمیں ابھی بھی لمبا راستہ طے کرنا ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ ہم نے دھماکہ خیز اضافے کو روک دیا اور اس سے ہم سبھی خوش ہیں‘۔
قابل ذکر ہے کہ جرمنی میں دو نومبر سے مہینے کے آخر تک نرمی کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.