برطانیہ کے جنوب مشرق میں واقع کولچسٹر شہر کا'گریول گارڈن' مختلف رنگ و اقسام کے خوبصورت سر سبز و شاداب پھولوں سے لہلہارہا ہے۔
پگڈنڈیوں پر سجے یہ رنگ برنگ کے خوبصورت پھول موسم گرماں کی مست ہواؤں میں گھل کر دل وجان کو معطر کر دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس باغ کے پھولوں میں کبھی پانی نہیں ڈالا جاتا جبکہ یہ شدید گرمیوں میں بھی ہمیشہ اپنی سر سبزی شادابی سے مالا مال رہتا ہے۔
ایک اطلاع کے مطابق1992 سے اب تک ایسے کتنے پھول کھلے اور مرجھا کر سوکھ گئے جن پر پانی پڑا ہی نہیں۔
اور کچھ ایسے رہے جنہیں بارش کے علاوہ کوئی دوسرا پانی نہیں ملا۔
واضح رہے کہ اس خوبصورت باغ کو 1990 میں بیت چتو نامی ایک باغ بان نے تیار کیا تھا۔
انعام یافتہ یہ باغبان عورت بیک وقت مصنف اور لیکچرر تھی۔
ابتدائی دور میں خار دار جھاڑیوں کے عوض اس نےہرے گھاس کو اگانا شروع کیا، اس نےکئی پتھریلی اور خراب جگہوں کو باغات میں منتقل کیاہے۔
اس کی اس محنت اور کاوش نے اسے پوری دنیا میں مشہور و معروف بنایا ہے۔