ETV Bharat / international

G7 Warns Russia: جی سیون نے روس کو خبردار کیا، اگر یوکرین پر حملہ کیا تو پابندیاں عائد ہوگی - جی سیون نے روس سے کیا کہا

کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ پر مشتمل گروپ سیون نے ایک بیان میں کہا کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو ہم اجتماعی طور پر اقتصادی اور مالی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ G7 Warns Russia

G7 warns Russia of sanctions if Ukraine attacked
جی سیون نے روس کو خبردار کیا، اگر یوکرین پر حملہ کیا تو پابندیاں عائد ہوگی
author img

By

Published : Feb 14, 2022, 10:29 PM IST

گروپ آف سیون (جی 7) کے وزرائے خزانہ نے پیر کو کہا کہ وہ یوکرین کی سرزمین پر روسی فوجیوں کے حملے کی صورت میں روس پر اجتماعی طور پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں۔G7 Warns Russia

کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ پر مشتمل بلاک نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اجتماعی طور پر اقتصادی اور مالی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں جس کے روسی معیشت پر بڑے اور فوری نتائج ہوں گے۔Russia Ukraine tension

بیان میں کہا گیا"ہم یوکرین کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور مالی استحکام کے تحفظ کے لیے اپنے عزم میں متحد ہیں۔ G7، بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور خاص طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ساتھ مل کر اپنے 2020 کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے ذریعے، یوکرین کو اہم مالی مدد فراہم کر رہے ہیں"۔

جی سیون وزرائے خارجہ نے کہا کہ ان کی فوری ترجیح صورتحال کو کم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے، لیکن اس بات پر زور دیا کہ "روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف مزید کسی بھی فوجی جارحیت کا فوری، مربوط اور زبردست جواب دیا جائے گا۔"

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine Tension: امریکہ جنگ روکنے کی کوشش کررہا ہے، اشتعال انگیزی نہیں کررہا

انہوں نے یوکرائنی معیشت کو دنیا کی سات امیر ترین معیشتوں کی حمایت کا بھی وعدہ کیا۔ گزشتہ چند مہینوں میں، مغرب اور یوکرین نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ حملے کی تیاری کے لیے یوکرین کی سرحد کے قریب فوجیں جمع کر رہا ہے۔Russia Ukraine tension

ماسکو نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی کو دھمکی نہیں دے رہا ہے اور ساتھ ہی روس کی سرحدوں کے قریب نیٹو کی فوجی سرگرمیوں پر سخت تحفظات کا اظہار کر رہا ہے۔

ماسکو نے یہ بھی کہا ہے کہ روس کو اپنی قومی سرزمین کے اندر فوجیوں کو منتقل کرنے کا حق ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.