ETV Bharat / international

G-7 Summit: جی -7 سربراہی اجلاس کا آج سے آغاز - G-7 Summit begins today

کانفرنس میں برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، جاپان، جرمنی، فرانس، اٹلی اور یوروپی کمیشن اور یوروپی یونین کے سربراہان شریک ہیں۔ اس سربراہی اجلاس میں ہندوستان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو مہمان ممالک کی حیثیت سے مدعو کیا گیا ہے۔

G-7 Summit
G-7 Summit
author img

By

Published : Jun 11, 2021, 5:26 PM IST

برطانیہ کے کارنوال علاقے میں جمعہ سے شروع ہونے والے 47 ویں جی ۔7 سربراہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی اور کورونا وائرس وبائی امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ سربراہی اجلاس 13 جون تک جاری رہے گا۔

یہ سربراہی اجلاس خلیج کاربیس کے کورنش ساحلی شہر میں ہورہا ہے۔

کانفرنس میں برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، جاپان، جرمنی، فرانس، اٹلی اور یوروپی کمیشن اور یوروپی یونین کے صدور شریک ہیں۔ اس سربراہی اجلاس میں ہندوستان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو مہمان ممالک کی حیثیت سے مدعو کیا گیا ہے۔ جس میں وزیر اعظم نریندر مودی ٹیلی کانفرنس کے ذریعے اس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ سربراہی اجلاس جمعہ سے اتوار (11 سے 13 جون) تک جاری رہے گا۔ تقریباً دو برسوں میں یہ پہلا آف لائن جی 7 سربراہی اجلاس ہوگا۔

کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا کورونا وائرس انفیکشن اور اس سے نمٹنے کے چیلنجوں اور حکمت عملی ہوگی۔ اب تک پوری دنیا میں 37 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ اس اجلاس میں کورونا ویکسین اور موسمیاتی تبدیلی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں معاشی اصلاحات، پائیدار ترقی، تجارت، سبز اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے، معاشرتی شمولیت اور صنفی فرق کو ختم کرنے جیسے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سربراہی اجلاس میں شریک ممالک کووڈ-19 ویکسین تک مساوی رسائی کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر صحت کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے وہ اپنے اتحادیوں سے 2022 کے آخر تک کووڈ-19 کے پوری دنیا میں خاتمے کے لئے ویکسینیشن کی اپیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.