اسلام مخالف ریپبلکنز پارٹی نے بچوں کو اسکول لے جانے والی خواتین کے اسکارف پر پابندی سے متعلق بل پیش کیا تھا، جسے وہاں کی سینیٹ نے 186 ووٹوں سے منظوری دے دی۔
فرانس کی سینیٹ نے 186 ووٹوں سے اس بل کو پاس کیا جب کہ بل کی مخالفت میں 100 ووٹ ڈالے گئے اور 159 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
وزیر تعلیم جین مائیکل بلنکر کا کہنا ہے کہ یہ بل کونسل آف اسٹیٹ کے فیصلے سے متصادم ہے اور اسکول وزٹ کے حوالے سے کئی مسائل پیدا کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ بل پرائمری اور سکینڈری اسکولز میں زیر تعلیم بچوں کو لے جانے والی ماوں پر نافذ ہوگا۔
متنازعہ مذہبی علامت کے مدنظر اس پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم اس سے مسلم خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوں گی۔
واضح رہے کہ فرانس میں کپڑوں کے خلاف ملک کی جنگ(کنٹریز وار اگینسٹ گارمینٹز) کے تحت موجودہ پابندی میں توسیع کی گئی ہے۔