کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے ممالک میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ایسے میں عوامی مقامات پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے پر روک لگائی گئی ہے۔
جی آئی پی گراں پری ڈی فرانس نے بیان جاری کر کے کہا کہ 'فرانس کے صدر کے بڑے ایوینٹ کو کم سے کم جولائی کے وسط تک ملتوی کرنے اور حکومت کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے گئے دیگر فیصلے کو دیکھتے ہوئے ہم 28 جون کو ہونے والے فرانس فارمولہ 1 گراں پری کو منعقد کرنے کے اہل نہیں ہیں۔
اس سے پہلے فارمولہ 1 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چیز کیری نے کہا تھا کہ 'فارمولہ 1، 2020 کا اجلاس آسٹریا میں تین سے پانچ جولائی تک ریڈ بل رنگ میں ناظرین کے بغیر شروع ہو گا۔
قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی گراں پری دنیا کی پرانی موٹر ریسوں میں سے ایک ہے جسے ہر سال فارمولہ ون ورلڈ چمپئن شپ کے حصے کے طور پر منعقد کیا جاتا ہے۔