فرانس میں گزشتہ تین دنوں کے دوران عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے 4،854 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین تفصیلات کے مطابق اب تک 202،775 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ گذشتہ تین دنوں میں آئی سی یو میں داخل مریضوں کی تعداد 13 سے بڑھ کر 396 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ اسپتالوں میں تیزی سے کم ہورہے مریضوں کی تعداد میں بھی 34 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے ، جو اب 5،045 تک جا پہنچا ہے۔
گزشتہ تین دنوں میں 16 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 30،340 ہوگئی ہے۔ وزارت نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا’’پیرس اور مارسیلی کے بہت سے علاقوں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ، اور نوجوان خاص طور پر اس وائرس کا شکار ہورہے ہیں‘‘۔
فرانس میں گذشتہ تین دنوں میں 4800 نئے کیسز درج - عالمی وبائی مرض
فرانس میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 30،340 ہوگئی ہے۔