ETV Bharat / international

فرانس، جرمنی اور برطانیہ، ایران جوہری معاہدے پر پابند عہد - فرانس جرمنی برطانیہ کا عزم

فرانس کے صدر امیانوئل میخواں، جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل اور برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے اتوار کے روز ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ 'وہ ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ ایکشن پلان (جےسي پي اواے) کے سلسلے میں عہد بستہ ہیں، تینوں رہنماؤں نے ایران سے جوہری معاہدے کے خلاف سبھی اقدامات سے روکنے کی اپیل کی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jan 13, 2020, 12:49 PM IST

فرانس کے صدر دفتر کے پریس ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

بیان کے مطابق تینوں رہنماؤں نے کہا کہ 'ہم جے سی پی او اے اور اس کے تحفظ کے سلسلے میں پابند عہد ہیں۔ ہم ایران سے ایسی سبھی سرگرمیوں کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہیں جس سے اس جوہری معاہدے کو نقصان پہنچتا ہو'۔

فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران سے یورینیم کی افزودگی کو آگے نہ بڑھانے اور خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018 میں ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی بڑھ گئی ہے، اس جوہری معاہدے کی التزامات نافذ کرنے کے سلسلے میں بھی شبہ کی صورتحال بنی ہوئی ہے، امریکہ نے ایران پر کئی طرح کی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2015 میں ایران نے امریکہ، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ معاہدے کے تحت ایران نے اُس پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر اتفاق ظاہر کیا تھا۔

Intro:Body:

dfffffhgdh

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.