فرانس نے شمالی کوریا کی جانب سے جاپان کے سمندری علاقے میں منگل کو کئے گئے میزائل تجربہ کی مذمت کی اور شمالی کوریا سے اشتعال انگیزی سے بچنے کی اپیل بھی کی۔
شمالی کوریا نے دراصل پیر کو جنوبی پيونگان صوبہ سے جاپان کے سمندری علاقے میں دو میزائل داغے تھے، جو تقریبا 330 کلومیٹر تک اپنے ہدف تک پہنچ سکتا ہے۔
فرانس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا’’ شمالی کوریا کی طرف سے منگل کو بیلسٹک میزائل کے تجربہ کی رپورٹوں پر تشویش ہے۔
ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ علاقائی سلامتی کو کمزور اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے منگل کے روز سمندر کے اندر دو میزائلوں کا تجربہ کیاتھا، یہ اس کا حالیہ ہفتوں میں پانچواں ایسا تجربہ تھا۔
گزشتہ چند ہفتوں میں شمالی کوریا نے کئی میزائل تجربے کیے ہیں جنھیں جنوبی کوریا کے حکام نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل قرار دیا ہے۔
25 جولائی کو فائر کیے گئے میزائل، جن میں سے ایک نے 690 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، وہ صدر ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی دو کوریاؤں کو تقسیم کرنے والے ڈی ملٹرائزڈ زون (ڈی ایم زی) یا غیر عسکری علاقے میں ہونے والی اچانک ملاقات کے بعد پہلا تجربہ تھا۔