فرانس سے منگوائے گئے 24 رافیل طیاروں میں سے چھ کی پہلی کھیپ یونان پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فرانس میں بنائے گئے 24 رافیل جنگی طیاروں میں سے چھ بدھ کو یونان پہنچ گئے۔ یونان نے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی French aircraft manufacturer کو 24 جنگی طیارے بنانے کا آرڈر دیا تھا، جن میں سے 6 کی ڈیلیوری کر دی گئی ہے، باقی طیارے امسال اور 2023 کے آخر تک بھیجے جائیں گے۔
یونانی مسلح افواج کی طاقت مضبوط کرنے کے لیے یونان نے 16 ماہ قبل جیٹ طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ میں مزید 10 رافیل طیارے جلد شامل ہونگے
اس دوران ایتھنس اور پیرس نے ڈسالٹ ایوی ایشن Dassault Aviation کے ساتھ معاہدے کے بارے میں کہا ہے کہ اس سے یونان اور فرانسیسی تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور یورپ کو اپنی اسٹریٹجک خود مختاری قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
یو این آئی