ETV Bharat / international

رومانیہ میں جہاز الٹنے سے 14ہزار بھیڑیں غرق - fourteen thousand sheep drowned in Romania by overturning a ship

مشرقی یوروپی ملک رومانیہ کی بندرگاہ پر جہاز الٹنے سے 14 ہزار سے زائد بھیڑیں ڈوب گئیں۔

رومانیہ میں جہاز الٹنے سے 14ہزار بھیڑیں غرق

author img

By

Published : Nov 27, 2019, 4:42 PM IST

عالمی میڈیا رپورٹوں کے مطابق رومانیہ سے بحری جہاز پر ہزاروں بھیڑیں لاد کر سعودی عرب بھیجا جارہا تھا، روانگی سے کچھ ہی دیر بعد جہاز بحیرہ اسود میں الٹ گیا۔

واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کیں اور جہاز کے عملہ کے 21 افراد کو بحفاظت نکال لیا تاہم اس دوران وہ صرف 33 بھیڑوں کو ہی بچا سکے جب کہ جہاز میں 14 ہزار 600 بھیڑیں موجود تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھیڑوں کو سعودی عرب لے جایا جارہا تھا جبکہ جانوروں کی حقوق کی تنظیموں نے الزام عائد کیا ہے کہ جہاز پر گنجائش سے زیادہ بوجھ لادا گیا تھا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

یوروپی یونین اور رومانیہ کی لائیو اسٹاک ایسوسی ایشن نے حکام سے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2007 میں یوروپی یونین میں شمولیت اختیار کرنے والے ملک رومانیہ کا شمار یونین کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے اور اس کی برآمدات کا بڑا حصہ لائیواسٹاک پر مشتمل ہے جو کہ زیادہ تر مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک کو بر آمد کی جاتی ہے۔

Intro:Body:

27 nov

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.