ETV Bharat / international

افغانستان کے سابق آئی ٹی وزیر جرمنی میں پِزّا ڈیلیوری کا کام کررہے ہیں

افغانستان کے سابق وزیر مواصلات سید احمد شاہ سعادت ان دنوں جرمنی کے لیپ زِگ شہر میں پِزّا ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ سید احمد شاہ سعادت 2018 سے 2020 تک افغان حکومت میں وزیر تھے۔

Afghanistan's former communications minister Sayed Ahmad Shah Saadat is now a driver for the Lieferando delivery service in Leipzig
افغانستان کے سابق آئی ٹی وزیر سید احمد شاہ سعادت جرمنی میں پِزّا ڈیلیوری کا کام کررہے ہیں
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 2:25 PM IST

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کیے جانے کے بعد سے ملک چھوڑنے والوں میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سابق حکومت کے وزیر بھی شامل ہیں۔ اسی ضمن میں ملک چھوڑ کر افغانستان کے سابق وزیر مواصلات سید احمد شاہ سعادت نے جرمن شہر لیپ زگ میں پناہ لی ہے۔

وزیر مواصلات سید احمد شاہ سعادت پچھلے دو ماہ سے پزا ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ایک جرمن اخبار نے اس بارے میں ایک رپورٹ بھی شائع کی ہے۔

اس وقت تصویر دیکھ کر یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ جو شخص کبھی سکیورٹی اہلکاروں سے گھرا ہوا رہتا تھا آج وہ پزا ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کرہا ہے۔ سید احمد شاہ سعادت 2018 سے 2020 تک افغان حکومت میں وزیر تھے۔

Afghanistan's former communications minister Sayed Ahmad Shah Saadat
افغانستان کے سابق وزیر مواصلات سید احمد شاہ سعادت

گزشتہ سال وہ ریٹائر ہوکر جرمنی چلے گئے تھے جہاں انھوں نے کچھ دن تک اچھی زندگی گزر بسر کی، لیکن جب پیسے ختم ہوگئے تو مسائل شروع ہوگئے۔ جس کی وجہ سے سعادت اب اپنی سائیکل کے ذریعہ شہر میں گھوم کر لوگوں کے گھر تک کھانا پہنچانے کا کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سعادت نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے کمیونیکیشن میں ایم ایس سی کیا ہوا ہے، وہ برقی انجینئر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے 23 سالوں تک دنیا کے 13 بڑے شہروں میں مختلف قسم کے کام بھی انجام دے چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیر کا کہنا ہے کہ 'اس وقت میں بہت عام سی زندگی گزار رہا ہوں۔ میں جرمنی میں محفوظ محسوس کرتا ہوں۔ میں لیپ زگ میں اپنے خاندان کے ساتھ خوش ہوں۔ میں پیسہ بچانا چاہتا ہوں اور جرمن کورس کے ساتھ ساتھ مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں۔

انھوں نے مزید کہا 'میں نے کئی ملازمتوں کے لیے درخواست دی لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ میرا خواب ایک جرمن ٹیلی کام کمپنی میں کام کرنا ہے۔

افغانستان کے سابق آئی ٹی وزیر نے طالبان کے افغانستان پر قبضے کے متعلق کچھ بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.