ETV Bharat / international

کورونا وائرس کا خوف: اٹلی سے آسٹریا جا رہی ٹرین کو روکا گیا

author img

By

Published : Feb 24, 2020, 10:26 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:19 AM IST

دو مسافروں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شک میں اٹلی کے وینس سے آسٹریا جارہی ٹرین کو آسٹریا کے ساتھ لگنے والی سرحد پر روک دیا گیا ہے،یہ اطلاع آسٹریا کی وزارت داخلہ نے دی ہے۔

کورونا وائرس کا خوف :اٹلی سے آسٹریا آ رہی ٹرین کو سرحد پر روکا گیا

آسٹریا کے وزیر داخلہ کارل نیہمر نے کہا کہ 'ہم نے اٹلی کے حالات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے اور ہم وہاں کے حکام کے ساتھ رابطے بنائے ہوئے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمارا ملک اس کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے صوبے کے ہبوئی کے دارالحکومت ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور اب یہ ملک کے 31 صوبوں میں پھیل چکا ہے۔ موجودہ وقت میں یہ وبا بھارت سمیت دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔وہیں عالمی ادارہ صحت نے جنوری کے آخر میں اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے عالمی صحت ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.