برطانیہ کی حکومت نے پیر کو اعلان کیا کہ 24 جولائی سے ملک بھر کی دکانوں میں خریداری کرنے آئے خریدار اور دکان کے سارے اسٹاف کو فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق، 15 جون سے ہی برطانوی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
"ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ کسی بھی عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے سے افراد اور ان کے آس پاس کے افراد کو کورونا وائرس سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔ وزیر اعظم نے واضح کیا ہے کہ لوگوں کو دکانوں میں ماسک پہننا لازمی کیا جائے گا اور ہم اسے 24 جولائی سے لازمی قرار دے دیں گے۔ ''
انگلینڈ میں پولیس کے ذریعہ ان اقدامات کو نافذ کیا جائے گا اور جو بھی اس کو نظرانداز کرے گا اسے 100 پاؤنڈ، 125 ڈالر تک جرمانہ بھرنا ہوگا۔
اب تک، برطانیہ کے محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے 2،90،000 سے زیادہ معاملات درج کئے گئے ہیں۔، جن میں 45،000 اموات شامل ہیں۔