یوروپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے)، جو اس وقت عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے خلاف روس کی اسپوٹنک وی ویکسین کا مطالعہ کررہی ہے، کو ویکسین کی تیاری اور کلینیکل آزمائشوں کے حوالے سے کسی طرح کی کوئی پریشانی کا اظہار نہیں کیا ہے۔
رشین ڈائرکٹر انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے سی ای او کریل دمتریوف نے جمعہ کو اس سلسلے میں یہ اطلاع دی۔
سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (ایس پی آئی ای ایف) میں ایک بریفنگ دیتے ہوئے دمتریوف نے بتایا کہ ہم ’’ای ایم اے تکنیکی ماہرین کے اعلی پیشہ ورانہ کام کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہم ای ایم اے کی تکنیکی تحقیقات کو ایک طرف رکھنا چاہتے ہیں، جس نے ابھی تک کوئی خاص خدشات ظاہر نہیں کیے ہیں، جسے ہم اسپوٹنک وی کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کے ایک حصے کے طور پر دیکھتے ہیں۔
گزشتہ 4 مارچ سے روسی ویکسین ای ایم اے کی رولنگ جائزہ سے گذررہا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں روسی وزارت صحت نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ای ایم اے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اسپوٹنک وی کو رجسٹر کریں گے۔
(یو این آئی)