میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر فل 19 اگست کو گاؤنٹ گالوے میں 80 سے زیادہ لوگوں کے ساتھ گولف ڈنر میں شامل ہوئے تھے۔ ساتھ ہی 31 جولائی کو برسیلز سے آئرلینڈ کا دورہ کرنے کے بعد کوارنٹائن کے ضابطوں پر عمل نہ کرنے کے سلسلے میں بھی ان پر تنقید ہوئی تھی۔
مسٹر فل نے اگرچہ کہا ہے کہ انہوں نے کسی ضابطے کی خلاف ورزی نہیں کی ہے لیکن انہیں کووڈ۔ 19 کی رہنما ہدایات پر عمل مزید سختی کے ساتھ کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے اپنے استعفی میں اس معاملے پر افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں اپنے دورے کے دوران ہوئی غلطیوں کے لئے آئرلینڈ کے لوگوں سے تہہ دل سے معافی مانگتا ہوں‘‘۔