ETV Bharat / international

Ukraine's EU Membership Matter: یورپی یونین نے یوکرین کو فوری رکنیت دینے کے مطالبے کو مسترد کیا - یورپی یونین میں یوکرین کی رکنیت کا مطالبہ مسترد

فرانس میں ہونے والی یورپی یونین کی سربراہی کانفرنس میں یورپی یونین (ای یو) کے لیڈروں نے بلاک میں تیزی سے شمولیت کرنے کے لیے کیف کی اپیل کو مسترد کر دیا، جس کے ساتھ ہی یوکرین کو یورپی یونین کی فوری رکنیت حاصل کرنے کی امیدیں بھی ختم ہوگئی۔Ukraine's EU Membership Matter

EU leaders dashes hopes Ukraine's quick membership hopes
یورپی یونین نے یوکرین کو فوری رکنیت دینے کے مطالبے کو مسترد کیا
author img

By

Published : Mar 11, 2022, 9:59 PM IST

یورپی یونین (ای یو) کے لیڈروں نے بلاک کی فوری رکنیت کی یوکرین کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے، جبکہ انہوں نے روسی حملے سے یوکرینی عوام کے مصائب کی مذمت کی اور ماسکو کے خلاف پابندیوں کو لیکر بھی اختلاف کیا۔27 قومی رہنماؤں کے درمیان بات چیت جمعہ کو شام کے وقت ختم ہوئی۔Ukraine's EU Membership Matter

روسی حملے - دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی یورپی ریاست پر سب سے بڑا حملہ - نے یورپ کے سیکورٹی آرڈر کو متاثر کیا ہے اور یورپی یونین کے دارالحکومتوں کو اس بات پر دوبارہ غور کرنے کی ترغیب دی ہے کہ بلاک کو اپنی اقتصادی، دفاعی اور توانائی کی پالیسیوں پر کیا موقف اختیار کرنا چاہیے۔

24 فروری کو روس کے حملے کے بعد کے دنوں میں یورپی یونین نے بڑی تیزی سے پابندیاں عائد کرنے اور یوکرین کو سیاسی اور انسانی امداد کے ساتھ ساتھ کچھ ہتھیاروں کی فراہمی کی پیشکش کی۔

تاہم، یورپی یونین میں اختلافات بھی سامنے آئے، اور کیف کے تیزی سے رکنیت کے مطالبے کو بھی مسترد کردیا۔

کروشیا کے وزیر اعظم آندریج پلینکووچ نے کہا کہ "کوئی بھی راتوں رات یورپی یونین میں داخل نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Ukraine Demands EU Membership: یوکرین نے یورپی یونین کی فوری رکنیت کا مطالبہ کیا

ڈچ وزیراعظم مارک روٹے نے کہا، جو یورپی یونین کی توسیع کے ایک نمایاں مخالف ہیں، کوئی تیز رفتار عمل نہیں ہے،" جبکہ یہ بلاک کیف کے ساتھ گہرے تعلقات کو جاری رکھے گا۔

یوروپی یونین رہنماؤں کے چیئرمین، چارلس مشیل نے ہمدردی اور اخلاقی حمایت کے اظہار میں کہا: "یوکرین کا تعلق یورپی خاندان سے ہے۔لیکن دوسروں نے واضح کیا کہ یوکرین کو عجلت میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مانگی ہے اور جسے یورپی یونین کے مشرقی کنارے پر یوکرین کے پڑوسیوں سے کچھ حمایت حاصل ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ الحاق کا دروازہ بند نہیں کیا جا سکتا۔"کیا ہم کسی جنگ زدہ ملک کے ساتھ رکنیت کا طریقہ کار کھول سکتے ہیں؟ مجھے ایسا نہیں لگتا۔ کیا ہم دروازہ بند کر کے کہہ سکتے ہیں: 'کبھی نہیں'؟ یہ غیر منصفانہ ہو گا۔ کیا ہم اس خطے میں توازن کے نکات کو بھول سکتے ہیں؟"

یورپی یونین میں شامل ہونا ایک طویل عمل ہے جس میں دلچسپی رکھنے والے ملک کو معاشی استحکام، بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور لبرل انسانی حقوق کا احترام کرنے کے سخت معیارات پر پورا اترنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.