یونان کے وزیر خارجہ نکوس ڈینڈیس نے بدھ کے روز یورو نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ یورپی یونین کے متعدد رکن ممالک نے نوولنی کے حوالہ سے روس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود یورپی یونین اب تک روسی حکام پر پابندی عائد کرنے سے گریز کرتا رہا ہے۔
یورپی وزیر خارجہ نے کہا کہ 'یورپی یونین کے خارجہ پالیسی محکمہ کے سربراہ جوزیف بوریل سمیت متعدد رکن ممالک نے روس کو اس معاملے میں ایک اور موقع دینے کا خیال ظاہرکیا ہے۔ ہم آئندہ 30 دنوں میں اس مسئلے پر غور کریں گے'۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ نوولنی کے حامیوں نے گزشتہ ہفتے روس کے حزب اختلاف کے رہنما کی گرفتاری کے خلاف ملک کے متعدد حصوں میں احتجاج کیا تھا۔ اس حوالہ سے حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ ان مظاہروں میں حصہ لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔