روس کی یوکرین میں جاری جنگ کے بعد روسی چینل کے ملازمین نے لائیو شیو کے دوران استعفیٰ دے دیا۔ Staff resigns on live TV
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز روسی ٹیلی ویژن چینل’ٹی وی رین‘ نے یوکرین پر حملے کی کوریج کے پیش نظر حکام کی طرف سے آپریشن بند کرنے کے حکم کے بعد ٹرانسمیشن روک دی۔ Russia Ukraine War
نیویارک ٹائمز کے مطابق روس کے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹر نے رواں ہفتے کے شروع میں ٹی وی رین کی نشریات کو معطل کردیا تھا جبکہ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چینل کے کچھ ملازمین پہلے ہی اپنی حفاظت کے خوف سے ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Facebook bans Russian ads: فیسبک نے روس کے سرکاری میڈیا کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی
رپورٹس کے مطابق روسی چینل 'ٹی وی رین' ( جو روس کے آخری آزاد خبر رساں اداروں میں سے ایک ہے )کے ملازمین نے یوٹیوب پر نشر ہونے والے آخری پروگرام میں'جنگ نہیں امن' No To War کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے اسٹوڈیو سے واک آؤٹ کیا۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی میڈیا کو صرف سرکاری ذرائع سے فراہم کردہ معلومات شائع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
برطانوی اخبار' دی گارجین' کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کے میڈیا ہاؤسز پر یوکرین کے تنازع کو بیان کرنے کے لیے حملے یا جنگ جیسے الفاظ استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یو این آئی