آسٹریلیا میں جیسے جیسے ویکسینیشن کی رفتار تیز ہو رہی ہے، انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں میں بھی نرمی کی جا رہی ہے۔
کوئنز لینڈ کی پریمیئر اناستاسیا پلاشچک نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ اگر بند جگہ میں موجود 80 فیصد افراد کو مکمل یا جزوی طور پر ویکسین لگا دی گئی ہے تو ماسک کی ضرورت نہیں ہوگی۔
منگل کو جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق کوئنز لینڈ میں16 سال سے زیادہ عمر کے رہائشیوں میں سے 79.6 فیصد کو ویکسین کی پہلی اور 67.4 فیصد افراد نے دونوں خوراک لے لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں لازمی ویکسینیشن کے خلاف احتجاج
پلاشچک نے کہا کہ ’’ یہ ایک عام زندگی کی طرف بڑھایا گیا ایک چھوٹا قدم ہے۔ کوئنز لینڈ میں رہنے والے لوگوں نے کورونا کے دور میں شاندار کام کیا اور یہ انہیں دیاجارہا ایک ایوارڈ ہے۔
(یو این آئی)