ETV Bharat / international

جدید ترین تکنیک پر مشتمل کیمبرج مسجد - مسجد

سورج غروب ہوتے وقت اس مسجد کا منظر بے حد حسین نظر آتا ہے۔

E co friendly masque build in Cambridge UK
author img

By

Published : Jun 19, 2019, 2:03 PM IST

برطانیہ کے کیمبرج میں ایک ایسی مسجد کی تعمیر کی گئی ہے، جس میں دور جدید کی بہترین تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ یورپ کی پہلی ماحول دوست مسجد ہے۔ باہر سے دیکھنے میں یہ ایک عام مسجد کی طرح نظر آتی ہے، لیکن اس مسجد کا اندرونی منظر اور اس میں استعمال کی گئی تکنیک دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

مسجد بورڈ ٹرسٹیز کے چیئرمین ٹم ونٹر کا کہنا ہے کہ مسجد میں بہت ہی معمولی کاربن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ دن کے وقت کسی بھی طرح کی بجلی کا استعمال نہیں ہوتا ہے۔ قدرتی روشنی دیواروں اور کھڑکیوں سے مل جاتی ہے۔

جدید ترین تکنیک پر مشتمل کیمبرج مسجد

چھت پر رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم کا استعمال ہے جس کا پانی اسلامک گارڈن، وضو اور عمارت کی دیگر ضروریات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مسجد میں تازہ ہوا کے اندر داخل ہونے کے لیے پمپز موجود ہیں جو گرم ہواوں کو باہر نکالتے ہیں۔ یہ پمپز الیکٹری سٹی کے لیے بھی مددگار ہوتے ہے۔

سورج غروب ہوتے وقت اس مسجد کا منظر بہت حسین نظر آتا ہے۔

یہاں نصب کیے گئے سولر پینل کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں مدد ملتی ہے۔ان پینلز کی وجہ سے مسجد کے احاطے میں گرمی کی شدت اور درجہ حرارت پر قابو پایا جاتا ہے۔

مسجد کے اندر مختلف طرح کی سہولیات ہیں مثلا کیفے، پڑھنے اور بچوں کے لیے جگہ کا انتظام، مسلم اور غیر مسلم کے لیے میٹنگ رومز، اماموں کی فیملی اور باہر سے آنے والے علما کے لیے رہائش کا انتظام وغیرہ شامل ہے۔

اسلامک گارڈن جس میں پانی کی موجودگی اور سائپرس کے درخت مسجد کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہیں۔

سولہ ستونوں پر مشتمل 8 میٹر اونچائی والا عبادت ہال جس میں تقریبا 1 ہزار افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔

مسجد میں کوئی مینارہ نہیں ہے اور نہ ہی اذان کے لیے مائک کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Intro:Body:

salim 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.