ETV Bharat / international

فرانس میں 15 دسمبر سے کرفیو نافذ کا فیصلہ

فرانس میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی دوسری لہر کو کم کرنے کے لئے 15 دسمبر سے لاک ڈاؤن کے ساتھ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فرانس میں 15 دسمبر سے کرفیو نافذ کا فیصلہ
فرانس میں 15 دسمبر سے کرفیو نافذ کا فیصلہ
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 1:44 PM IST

وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس نے صحافیوں سے بات چیت میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا 'ہم 15 دسمبر سے کرفیو نافذ کردیں گے اور یہ سخت ہوگا۔'

اس بار یہ 21.00 بجے کے بجائے 20.00 بجے سے نافذ العمل ہوگا، تاہم نئے سال پر کرفیو سے راحت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر ہے۔ انفیکشن کی سطح تیز رفتار سے چل رہی ہے اور ابھی تک متاثرہ نئے افراد کی تعداد کم نہیں ہورہی ہے۔ حالیہ دنوں میں اس میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عجائب گھر ، تھیٹر اور ثقافتی ادارے کم سے کم تین ہفتوں تک بند رہیں گے۔

خیال رہے اب تک فرانس میں کورونا وائرس کے 2،337،966 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 56،940 افراد ہلاک اور 174،658 شفایاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.